
خربوزہ کھانے کے طبی فوائد
خربوزہ گرمی کا موسمی پھل ہے، جس میں پانی کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے اور اس میں قدرتی طور پر مختلف بیماریوں کو ختم کرنے کی قوت موجود ہے۔ اس میں مختلف قسموں کے 95مختلف وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیئے نہایت مفید ہیں۔
خربوزہ گرمی کا موسمی پھل ہے، جس میں پانی کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے اور اس میں قدرتی طور پر مختلف بیماریوں کو ختم کرنے کی قوت موجود ہے۔
اس میں مختلف قسموں کے 95مختلف وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیئے نہایت مفید ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق خربوزہ کی 100 گرام مقدار میں فائبر 3 فیصد ، پروٹین 1 فیصد، وٹامن اے 67 فیصد، وٹامن سی 61 فیصد ، وٹامن بی 65 فیصد اور میگنیشیم 3 فیصد اور پانی 95.2 گرام پایا جاتا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ خربوزہ کھانے سے گرمی کی شکایات کم ہوتی ہیں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ہوتی ہے، جس سے دل کی دھڑکن بھی متوازن رہتی ہے۔
خربوزہ کھانے کے طبی فوائد
چہرے کی خوبصورتی
ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزہ چہرے کی تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین ہے، اس میں موجودہ پانی کی وجہ سے جلد کی طبیعی چمک بھی آتی ہے اور اس میں موجود پروٹین جلد کو خوبصورت بناتا ہیں۔
گرمی کی لہر سے بچاؤ
خربوزہ غذائیت اور پانی کی مقدار فراہم کر کے جسم کو گرمی کی لہر کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔
مزید طبی فوائد
خربوزے کے شفائی اثرات امراض قلب، صحت مند جلد کے حصول، ایکزیما، سینے کی جلن، اور گردوں کے بیشتر امراض میں مفید ہیں۔
یہ قبض کشا بھی ہے، جس کی وجہ سے جسم سے کئی زہریلے مادے خارج کرنے میں بھی معاون کرتا ہے۔ یہ گردے اور مثانے کی پتھری دور کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔